نڈال اکٹوبر میں ماریا سے شادی کریں گے

   

میڈرڈ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال نے گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وہ اپنی منگیتر ماریا زسکا کے ساتھ 14سالہ رفاقت کو رواں برس اکتوبر میں باقاعدہ شادی میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ اسپین ٹینس اسٹار اور زسکا میں 2005 سے قریبی تعلقات ہیں۔ دونوں بچپن سے ایک دوسرے سے واقف اور اسکول میں بھی اکٹھے پڑھتے رہے ہیں۔ نڈال نے اس رشتے کو کبھی خود سے میڈیا کی زینت نہیں بنایا لیکن نڈال کے ساتھ مختلف ٹورنمنٹس میں موجودگی اور ان کی والدہ اور بہن کے ساتھ زسکا کی تصاویر نے یہ راز دنیاکو بتایا۔