نڈال بہترین کھلاڑی ، فیڈرر17 ویں مرتبہ شائقین کے پسندیدہ کھلاڑی

   

لندن۔21 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی ٹینس فیڈریشن نے رواں سال کیلئے بہترین پلیئرز ایوارڈز کیلئے ناموں کا اعلان کردیا۔ مرد وخواتین میں عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اور آسٹریلیائی ایشلے بارٹی کو عالمی چمپئن قراردیا گیا ہے۔ سال 2019 میں اے ٹی پی ٹور کی نمبر ون ٹرافی سے سرفراز نڈال کو مسلسل دوسرے سال اسپورٹس مین شپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، وہ مجموعی طور تیسری بار یہ ایوارڈ پانے والے ٹینس کھلاڑی بھی ہیں۔راجر فیڈرر کو ریکارڈ مسلسل 17 ویں سال فینز فیورٹ ایوارڈ کا فاتح منتخب کیا گیا ہے۔