میڈرڈ ۔ ٹینس کی دنیا کے سوپر اسٹارکھلاڑی اسپین کے سابق عالمی نمبر ایک رافل نڈال نے بین الاقوامی کھیل سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا۔22 گرانڈ سلام خطابات جیتنے والے 38 سالہ رافل نڈال اس سیزن کے اختتام پر کھیل سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ وہ اپنا آخری ایونٹ اس سال ڈیوس کپ کی صورت میں کھیلیں گے جو نومبر میں ہو گا۔ رافل نڈال نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شائقین کو بتانا چاہتا ہوں کہ ٹینس سے سبکدوش ہو رہا ہوں، سچ تو یہ ہے کہ میرے کچھ سال مشکل رہے خاص طور پر یہ آخری2 سال مشکل تھے۔ واضح رہے کہ رافل نڈال نے اپنے کیریئر میں ریکارڈ 14 فرنچ اوپن سمیت 22 گرانڈ سلام خطابات جیتے ہیں۔
شکیب نے معافی مانگ لی
ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے خاموشی توڑی اور معافی مانگ لی۔ شکیب نے آخری ٹسٹ میچ میں گھریلو میدان حمایت کی اپیل کی۔ سوشل میڈیا پیغام میں شکیب نے طلبہ کے احتجاج کے دوران خاموشی پر معافی مانگی۔