نڈال نے کیریاس کو شکست دی،کیربر بھی ناکام

   

لندن۔5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سال کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن میں فرنچ اوپن چمپئین رافل نڈال نے آسٹریلیا کے خطرناک ثابت ہونے والے ٹینس اسٹارنک کیریاس کو سخت ترین مقابلے میں 6-3, 3-6, 7-6, 7-6 سے شکست دی۔خاتون زمرے کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں نمبر پانچ سیڈ جرمنی کی اینجلیک کیربر بھی حیران کن ناکامی کا شکار ہوگئیں ۔ انہیں امریکی حریف لورین ڈیوس نے 2-6،6-2 اور 6-1 سے شکست دی۔ امریکہ کی سرینا ولیمز،سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ،جرمنی کی جولیا جارجز، برطانیہ کی جوہانا کونٹا، ہالینڈ کی ککی برٹینز، کیرولینا پلسکووا، آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی، امریکہ کی سلون اسٹیفنزبھی دوسرا مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی۔