نڈال پہلے راؤنڈ میں سخت محنت کے بعد کامیاب

   

میلبورن۔ 22 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن اسپین کے رافیل نڈال نے پیرکو یہاں راڈ لاور ایرینا میں اپنے خطاب کے دفاع کا آغاز کرنے کے لئے برطانیہ کے جیک ڈریپر کے خلاف آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ کا میچ جیت لیا۔ ہسپانوی کھلاڑی نے 2023 کے سیزن کی پہلی جیت حاصل کرنے کے لیے 21 سالہ ڈریپر پر 7-5، 2-6، 6-4، 6-1 سے فتح درج کی۔23 ویں گرانڈ سلام سنگلز خطاب کے ریکارڈ میں توسیع کے لیے کھیلتے ہوئے، نڈال اپنی تیسری آسٹریلین اوپن ٹرافی کی تلاش میں ہیں۔ وہ چہارشنبہ کو دوسرے راؤنڈ میں امریکی میکنزی میک ڈونلڈ سے مقابلہ کریں گے، جنہوں نے 7-6 (5)، 7-6 (1)، 1-6، 6-7(10)، 6-4 سے اپنے ہم وطن برانڈن نکاشیما کے خلاف کامیابی حاصل کی۔گزشتہ سال آسٹریلین اوپن جیتنا میرے ٹینس کیریئر کے سب سے زیادہ جذباتی لمحات میں سے ایک تھا لیکن یہ لمحہ گزرگیا۔ مجھے کام جاری رکھنا ہے لیکن میں راڈ لاور ایرینا میں اس فتح کے ساتھ واپس آکر بہت خوش ہوں۔ دو مہینے میرے لیے آسان نہیں رہے لیکن مجھے امید ہے کہ یہ فتح میری مدد کرے گی۔ دفاعی چیمپئن نڈال نے میچ کے بعد کہا۔