پیرس: رفائل نڈال گزشتہ روز فرنچ اوپن کے اپنے 14 ویں فائنل میں پہنچ گئے جب تھرڈ سیڈ الیگزینڈر زویریف گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں ٹخنے کی انجری کے سبب مقابلے سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوئے۔ میچ کے دوران کورٹ پر اُن کی تکلیف اس قدر بڑھ گئی تھی کہ ان کی چیخ نکل گئی اور آبدیدہ زویریف کو طبی عملہ سہارا دیتے ہوئے کورٹ سے باہر پہنچایا۔ بعد میں وہ تکلیف کے ساتھ کورٹ پر واپس ہوئے اور میچ سے دستبرداری اختیار کرلی جبکہ نڈال 7-6(10/8)، 6-6 سے آگے تھے۔ تاہم، میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے بعض زبردست شاٹس لگائے اور فلپ۔ چٹریئر میچ موجود شائقین اور ٹیلی ویژن پر دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔ نڈال نے ایک شاندار فورہینڈ ونر لگایا جس کی زبردست ستائش ہوئی۔ نڈال کا فائنل میں کاسپر ریوڈ سے مقابلہ ہوگا اور وہ ریکارڈ خطابات میں توسیع والا 22 واں گرانڈ سلام ٹائٹل جیتنے کوشاں ہوں گے۔ ناروے کے 23سالہ کیسپر ریوڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارین سلِک کو شکست دے کر اپنے پہلے گرانڈ سلام فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں اتوار کو وہ13بار کے فاتح اسپینی اسٹار کے مدمقابل۔ دوسرے سیمی فائنل میں ریوڈ نے سلک کو 3-6، 6-4، 6-2، 6-2 سے شکست دی۔