نڈال کا مرے اور وکٹوریا کا آج کونٹا سے مقابلہ

   

میڈرڈ ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)میڈرڈ اوپن ورچوئل پروکے ڈراز کا اعلان کردیا گیا اور پہلے راونڈ میں اسپینی ٹینس اسٹاررافیل اور نڈال برطانیہ کے اینڈی مرے مدمقابل ہوں گے۔ دونوں اسٹار کھلاڑی اپنے گھروں سے آن لائن ویڈیو گیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔میڈرڈ اوپن ورچوئل پرو کا آغاز27 اپریل سے ہوگا، راونڈ روبن گروپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔مینز اور ویمن ایونٹ میں 16، 16 کھلاڑیوں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چارکھلاڑی موجود شامل ہیں۔گروپ کے سرفہرست دو کھلاڑی ناک آوٹ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گے۔ پانچ مرتبہ کے میڈرڈ چمپئن رافیل نڈال اور سابق عالمی چمپین برطانیہ کے اینڈی مرے سے پہلے مرحلے میں مد مقابل ہوں گے۔خاتون زمرے میں جوہانا کونٹا اور وکٹوریہ ازارینکا سے مقابلہ کریں گی۔