نڈال کو شکست ، تھیئم سیمی فائنل میں داخل

   

لندن۔ عالمی نمبر دو کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کو سیزن کے آخری ٹینس ٹورنمنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس میں گروپ لندن2020 میں آسٹریا کے ڈومنک تھیئم کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تھیئم نے اس کے ساتھ ہی ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
تیسری سیڈ تھیئم نے نڈال کو 7-6 (7), 7-6 (4) سے ہراکرگروپ لندن2020 میں مسلسل دوسری مرتبہ جیت درج کی۔ اسی گروپ میں دفاعی چمپئن یونان کے اسٹیفناس ستسیپاس نے اس ٹورنمنٹ میں پہلی مرتبہ کھیل رہے روس کے اندرئی ربلیو کو تین سٹوں کے سخت جدوجہد میں 6-1, 4-6, 7-6 (6) سے شکست دی۔ ستسیپاس کی اس کامیابی نے تھیئم کے سیمی فائنل میں جانے کا راستہ صاف ہوگیا ہے ۔