میلبورن۔ اسپین کے عالمی نمبر2 ٹینس اسٹار رافیل نڈال جو 22 گرانڈ سلام خطابات کے ساتھ ٹینس میں سب سے کامیاب مردوں کے سنگلز کھلاڑی ہیں، کو جمعرات کو سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے پہلے مرحلے میں برطانیہ کے جیک ڈریپر کا سامنا کرنا ہے۔ 2021 کے فاتح نوواک جوکووچ جو21 گرانڈ سلام خطابات کے ساتھ نڈال کے قریب ہیں، اور آسٹریلیا کے نک کرگیوس نچلے ہاف میں ڈرا کے ایک ہی کوارٹر میں ہیں اور کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ہونا ہے۔ دفاعی چمپئن نڈال کو 2022 کے نیکسٹ جنرل اے ٹی پی فائنلز کے مدمقابل ڈریپر کے خلاف اپنے پہلے میچ سے تیز ہونا پڑے گا کیونکہ دو ٹاپ10 کھلاڑیوں کے خلاف فتوحات کے 21 سالہ نوجوان نے اپنے سیزن کی تیزشروعات کی ہے۔ دوسری طرف، نڈال نے یونائیٹڈ کپ میں جدوجہد کی تھی اور ڈریپر کے ہم وطن کیمرون نوری سے ہارگئے تھے ۔ اگر نڈال برطانوی اسٹار کو پیچھے چھوڑتے ہیں، تو ان کا راستہ زیادہ آسان نہیں ہوگا، دو امریکیوں میں سے ایک میکنزی میکڈونلڈ یا برینڈن ناکاشیما دوسرے راؤنڈ میں ان کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہسپانوی کے کوارٹر میں ساتویں سیڈ ڈینیل میدویدیف ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان کے درمیان 2022 کے آسٹریلین اوپن فائنل کا دوبارہ میچ آخری آٹھ میں کھیلا جا سکتا ہے۔ سولہویں سیڈ فرانسس ٹیافو، جنہوں نے گزشتہ سال یو ایس اوپن میں نڈال کو پریشان کیا، چوتھے راؤنڈ کے ممکنہ حریف ہیں۔ ڈرا کے نچلے حصے میں نو بار کے آسٹریلین اوپن چمپئن نوواک جوکووچ اور آسٹریلوی نک کرگیوس ایک ہی گروپ میں ہیں۔ 19 ویں سیڈ کرگیوس تیسرے راؤنڈ میں نویں سیڈ ہولگر رونے اور چوتھے راؤنڈ میں پانچویں سیڈ آندرے روبلیو سے کوارٹر فائنل مقابلے سے قبل جوکووچ کے خلاف کھیل سکتے ہیں۔ روبلیو اپنی مہم کا آغاز اپنے قریبی دوست، سابق عالمی نمبر3 اور 2020 آسٹریلین اوپن کے فائنلسٹ ڈومینک تھیم کے خلاف بلاک بسٹر تصادم سے کریں گے۔ تیرہویں سیڈ میٹیو بیریٹینی سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کے خلاف کھلیں گے۔ بیریٹینی نے 2022 یو ایس اوپن میں مرے کو چار سیٹوں میں شکست دی اور اپنی اے ٹی پی سیریز میں 3-1 سے برتری حاصل کی۔