نڈال کی ومبلڈن میں شرکت غیریقینی

   

پیرس : سابق عالم نمبر ایک رافیل نڈال جنہیں فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جوکوچ کے خلاف 4 سیٹوں پر مشتمل تاریخی مقابلہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن میں اپنی شرکت کو غیریقینی قرار دیا ہے ۔ نڈال نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ ومبلڈن فرنچ اوپن کے بعد صرف دو ہفتوں میں ہی شروع ہورہا ہے اور میں اب 25 سال کا نہیں رہا بلکہ 35 برس کا ہوچکا ہوں لہذا مجھے تازہ دم ہونے کیلئے وقت بھی درکار ہوتا ہے ۔ نڈال نے مزید کہا کہ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں انہوں نے اپنا بہتر مظاہرہ ضرور کیا لیکن مقابلہ میچ کے بہترین کھلاڑی نے اپنے نام کیا ہے ۔ نڈال نے کہا کہ سیمی فائنل میں ان کا دن نہیں تھا جبکہ جوکوچ نے انتہائی بہترین مظاہرہ کیا ۔