نڈال 35ویں سالگرہ کے دن کامیاب

   

پیرس : کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ، 13 مرتبہ کے یہاں کے چمپئن اوردنیا کے تیسرے نمبرکے کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے اپنی35 ویں سالگرہ کو فرانس کے رچرڈ گاسکے کوراست سٹوں میں 2-6، 5-7، 0-6 سے شکست دے کر منائی اور اس جیت کے ساتھ وہ سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کے تیسرے دورمیں پہنچ گئے ۔نڈال نے اس جیت سے گاسکو کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 0-17 کرلیا ہے ۔ گاسکے کی شکست کے بعد اب کوئی فرانسیسی کھلاڑی فرنچ اوپن کے تیسرے راونڈ میں مقابلہ کرنے کے لیے باقی نہیں رہ گیا ہے ۔چمپئن نڈال نے پہلے سٹ میں اپنا معیار دکھاتے ہوئے گاسکے کوایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔ گاسکے نے دوسرے سیٹ میں اپنے کھیل میں بہتری کی اورنڈال کے سامنے چیلنج پیش کیا، گاسکے نے میچ میں اپنا پہلابریک حاصل کرکے اسکورکو 5-3 کردیا لیکن نڈال نے 12ویں گیم میں فورہینڈ ونرز لگاتے ہوئے گاسکے کی سروس بریک کرکے دوسراسٹ5-7 سے جیت لیا۔تیسری سیڈ کھلاڑی نے تیسرے سٹ میں اپنا دبدبہ دکھایا اورمیچ کے آخری چارگیم لگاتار جیت کر میچ دوگھنٹے 16 منٹ میں نمٹادیا۔ تیسرے راونڈ میں نڈال کا مقابلہ برطانیہ کے کیمرون نوری سے ہوگا۔ جنہوں نے ہیرس کو 2-6، 3-6، 3-6، 6-4 سے شکست دی۔