نڈا نے بی جے پی ریاستی اکائیوں میں تقررات کئے

   

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے جمعرات کو پارٹی کی ریاستی اکائیوں میں کچھ اہم تنظیمی تقرریاں کیں۔ اس کے تحت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے راجیش جی وی کو کرناٹک میں تنظیم کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔راجیش جی وی نے ارون کمار کی جگہ لی ہے۔ کمار آر ایس ایس میں واپس آگئے ہیں۔بی جے پی کے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، اجے جموال، جو شمال مشرقی ریاستوں میں علاقائی تنظیم کے جنرل کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں، کو مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کا علاقائی تنظیم جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ایم سری نواسولو جو تلنگانہ میں بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کا کام دیکھ رہے ہیں، کو پنجاب میں تنظیم جنرل سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔