نڈا نے ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

   

نئی دہلی: بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور بن ابراہیم سے ملاقات کی، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں۔پارٹی کے فارن ڈپارٹمنٹ کے انچارج وجے چوتھائی والے نے یہاں کہا کہ ‘بی جے پی کو جانیں’ پہل کے تحت میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروں نے گزشتہ دہائی میں ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔