نڈا نے کیرالا بی جے پی میٹنگ میں شرکت کی

   

ترواننت پورم: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا منگل کی شام یہاں کیرالا بی جے پی کی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کی۔ نڈا ریاستی پارٹی قائدین کی دیگر اہم میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد نڈا کا کیرالا کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے کیرالا میں نہ صرف اپنی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا بلکہ اپنے ووٹ شیئر میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔ پارٹی نے بارہ سے زیادہ اسمبلی حلقوں میں برتری حاصل کی اور ترواننت پورم اور پٹھانمتھیٹا سمیت کئی لوک سبھا سیٹوں سے براہ راست مقابلہ کیا۔ نڈا کا ترواننت پورم ہوائی اڈہ پر پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔