نئی دہلی، 9مئی (یواین آئی ) مرکزی صحت و خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا نے ملک بھر میں تمام طبی ہنگامی اور صحت کی سہولیات کے نظام کو ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت دی ہے ۔نڈا نے آج ہنگامی اور صحت کی سہولیات کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لینے والی ایک میٹنگ میں کہا کہ پورے ملک میں صحت کی خدمات اور نظام کے آپریشن اور فعال ہونے کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔