نڈا کا روہت سردانہ کی موت پر اظہار تعزیت

   

نئی دہلی: بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے سینیئر ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ نڈا نے ٹویٹ کرکے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مشہور میڈیا جرنلسٹ روہت سردانہ جی کی بے وقت موت کی خبر سے حیران ہوں۔ روہت کا جانا صحافتی سماج کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ مالک سے ان کی روح کی تسکین اور سوگوار اہل خانہ کو صبر دینے کی دعا کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔ قابل ذکر ہے کہ روہت سردانہ کو جمعہ کے روز صبح ہارٹ اٹیک ہوا جس سے ان کی موت ہو گئی۔