کولکتہ: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور جنرل سیکریٹری کیلاش وجئے ورگیا کے قافلے پر بنگال میں ہوئے حملے کے چند گھنٹوں بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اس واقعہ کو ’’نوٹنکی‘‘ قرار دیا۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ بی جے پی اپنی ریالی کے ذریعہ عوام تک نہیں پہنچ پا رہی تھی ، اس لئے میڈیا میں تشہیر کیلئے اس نے یہ ڈرامہ کیا۔