کاغذ نگر یکم نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر میںگرلز اسلامک آرگنائزیشن کاغذ نگر مقامی ناظمہ سبیہ تسنیم نے اپنے ہمراہ حفصہ افشیں، فاکیہ فاطمہ کے علاوہ گرلز اسلامک ارگنیشن کے خواتین و لڑکیوں کے ساتھ مل کر مسلم اقلیتوں میں نکاح کو آاسان بنانے سے متعلق پوسٹرز کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر کاغذ نگر گرلز اسلامک ارگنائزیشن مقامی ناظمہ صبیہ تسنیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند جی ائی او کے احکامات کے مطابق مسلم اقلیتوں کے نکاح کو اسان بنانے کے لیے یکم نومبر تا 10 نومبر تک مہم برائے آسان نکاح چلائی جا رہی ہے۔ مہم کی جا سکے، مہم کا مقصد ہے کہ نکاح کو سہل اور سنت کے مطابق برکت والا بنایا جائے ۔اس کے علاوہ مہم کے ذریعہ اسکولوں میں مختلف عنوانات پر مقابلے ہوں گے اور محلہ واری اجتماعات بھی ہوں گے ۔ 3 نومبر کو ضلعی سطح پر ان لائن اجتماع با عنوان پری میریٹل کونسلنگ پر ہوگا۔ اس میں اسلامک ایگزیبیشن اور مختلف قسم کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔اس کے علاوہ 10 نومبر بوقت 7 بجے ضلعی سطح پر ٹویٹر کیمپین بھی رکھی گئی ہے۔