بیونس آئرس، 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وسطی امریکی ملک نکارا گوا میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جو ملک میں اس وائرس سے موت کا پہل معاملہ ہے ۔لا پرینسا آؤٹ لیٹ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے پہلے مریض کی موت ہوگئی ہے ۔ وزارت کے مطابق نکارا گوا میں اب تک کورونا کے صرف دو معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔عالمی صحت تنظیم نے 11 مارچ کو کورونا کو وبا قرار دیا تھا۔ جانس ہاپسکنس یونیورسٹی کے مطابق دنیا میں 531000 سے زیادہ افراد کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثر ہیں اور 24000 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔