ماسکو: گردابی طوفان ایوٹا نے وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں دستک دیدی ہے ۔ یوایس نیشنل ہریکین سنٹرنے یہ معلومات دی ہے ۔این ایچ سی نے ٹوئیٹ کیابہت ہی خطرناک طوفان شمال مشرقی نکاراگوا پہنچ گیا ہے ۔ اس طاقت ور طوفان کے سبب وسطی امریکہ کے کچھ حصوں میں تیز آندھی، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے ۔آفات کی روک تھام، تخفیف اورانتظام کیلئے نکاراگواکے قومی نظام(ایس آئی این اے پی آر ای ڈی) کے مطابق طوفان کے سبب زیادہ سے زیادہ 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
اسپیس ایکس کا نیا کیپسول
آئی ایس ایس پہنچ گیا
فلوریڈا: اسپیس ایکس کا نیا کیپسول پیر کی رات انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچ گیا ہے۔ یہ خلائی جہاز ناسا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے خودکار طریقے سے روانہ ہوا تھا اور 27گھنٹوں کا سفر طے کرنے کی بعد گزشتہ رات آئی ایس ایس پر پہنچا۔ ساتھ ہی چار خلاباز بھی اسپیشن پر پہنچے، جو اب آئندہ چھ ماہ وہیں گزاریں گے۔ ان خلا بازوں میں تین امریکی اور ایک جاپانی شامل ہیں۔ اسپیس ایکس کا یہ دوسرا مشن ہے۔