نکاراگوا کی شینیس پلاسیو مس یونیورس 2023 منتخب

,

   

فائنل میں مس آسٹریلیا کو شکست، ہندوستان کی شویتا شاردا ٹاپ 10 راؤنڈ سے باہر

ایل سلواڈور: نکاراگواکی شینیس پلاسیو نے مس یونیورس کا خطاب جیت لیا ہے۔ شینیس مس نکاراگوا بھی رہ چکی ہیں۔ 90 ممالک کے مقابلہ کرنے والوں کے درمیان سخت مقابلہ جیت کر انہیں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ وہ 72ویں مس یونیورس بن گئی ہیں۔ فائنل راؤنڈ میں ان کا مقابلہ مس تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا سے ہوا۔ مس یونیورس 2022 آر بونی گیبریل نے اپنی جانشین کو تاج پہنایا۔ ہندوستان کی شویتا شاردا ٹاپ 10 راؤنڈ سے باہر ہوگئیں۔ جیسے ہی مس یونیورس 2023 کا اعلان ہوا، شینیس پلاسیو خوشی سے جھوم اٹھیں۔ گلیمر اور خوشی کے لمحے دیکھ کر وہ جذباتی اور خوش ہو رہی تھیں۔ دوسرے دونوں رنر اپ کی حالت بھی کچھ ایسی ہی تھی۔ آسٹریلیا موریا ولسن سیکنڈ رنر اپ اور مس تھائی لینڈ انٹونیا پورسیلڈ فرسٹ رنر اپ رہیں۔ ان دونوں نے فائنل راؤنڈ میں پوچھے گئے سوالات کے مناسب اور اچھے جوابات دیئے۔ مس یونیورس 2023 کے لیے آخری سوال یہ تھا کہ اگر آپ ایک سال تک کوئی دوسری خاتون کی جگہ پر رہ سکیں تو آپ کس کا انتخاب کریں گی اور کیوں؟ مس آسٹریلیا نے کہا کہ وہ اپنی ماں کی طرح بننا چاہتی ہیں جبکہ مس مس تھائی لینڈ نے ملالہ یوسف زئی کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد اور کامیابیاں انہیں بہت متاثر کرتی ہیں۔ تاہم شینیس پلاسیو کا جواب مختلف اور غیر متوقع تھا۔ انہوں نے میری وولسٹن کرافٹ کا نام بتایا۔ وہ حقوق نسواں کی کارکن اور حقوق نسواں کی ماں کے طور پر جانی جاتی ہیں۔