نکاراگوا کے مغربی ساحلی علاقے میں زلزلہ

   

نکاراگوا :وسطی امریکی ملک نکاراگوا کے مغربی ساحلی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ سات نوٹ کی گئی۔ یہ زلزلہ رات ایک بج کر بیالیس منٹ پر آیا جب کہ اس کا مرکز زیر زمین پچیس اعشاریہ تین کلو میٹر کی گہرائی میں تھا اور یہ ساحلی پٹی سے تقریباً اڑتیس میل دور تھا۔ تاہم اس ساحلی علاقے میں اس زلزلے کے نتیجے میں کسی سونامی کے آنے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔