سوشیل ویلفیر گروکل اسکول کے امتحانی مرکز میں چند افراد کا داخلہ اور پرچہ لیجانے کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نکریکل میں دسویں جماعت کے تلگو پیپر کے لیک ہونے کے معاملہ میں پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق نلگنڈہ کے سوشیل ویلفیر گروکل اسکول کے امتحانی مرکز میں جمعہ کو دسویں جماعت کے تلگو پیپر لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ابتدائی طور پر چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ چند افراد غیر قانونی طور پر امتحانی مرکز میں داخل ہوئے اور ایک طالب علم کے پاس سے سوالات کا پرچہ حاصل کیا اور اس کی تصویر لے کر چلے گئے اور اس کے بعد اس کی زیراکس کروا کر طلباء میں تقسیم کیا گیا ۔ پولیس نے ایک خانگی ٹیچر جی شنکر کے علاوہ زیراکس دکان کا مالک برہما دیوا روی ، شنکر ، سی آکاش ، بنڈی سرینواس ، شیوا کے علاوہ ایک نابالغ لڑکے کو بھی گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے زیراکس مشین کمپیوٹر اور پانچ سیل فونس کو ضبط کرلیا ۔۔ ش