گیا،14اپریل(سیاست ڈاٹ کام )بہار میں انتہا پسندی متاثر گیا ضلع کے ڈمریا تھانہ علاقے میں ممنوعہ تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ماؤنواز)کے انتہا پسندوں نے ایک شخص کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کھیرا گاؤں میں ماؤنوازوں نے ہفتے کی رات رویندرعرف سنیل کمار کے گھر میں گھس کر اسے گولی ماردی۔واقعہ کو انجام دینے کے بعد نکسلیون نے نعرے بازی کی اور ہوا میں گولیاں بھی چلائیں۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر پہنچ پولیس نے موقع سے نکسلی پرچہ بھی برآمد کیا ہے ۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے گیا کے مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔متوفی رویندر پہلے اسی تنظیم سے منسلک تھا لیکن وہ حال ہی میں کسی دوسری نکسلی تنظیم میں شامل ہوگیا تھا۔پولیس کو شبہ ہے کہ اسی سلسلے میں ماؤنوازوں نے اسے قتل کیا ہے ۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔
