راج نند گاوں، 6مئی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کی راج نند گاوں ضلع پولیس نے نکسلیوں کے شہری نیٹورک کو سامان پہنچانے والے ایک ملزم کو آج گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ٹونی بھدوریا کو ضلع کے کورین بھاٹا سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم نکسلیوں کے شہری نیٹورک تک سامان پہنچانے کا کام کیا کرتا تھا۔ اس معاملہ میں ماضی میں بھی 6ملزمین کی گرفتاری ہوچکی ہے ۔
