نکسلائیٹس کا منہ توڑ جواب دینے کارروائی کی جائیگی : امیت شاہ

   

Ferty9 Clinic

رائے پور: وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ نکسلائیٹس کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی۔ آج چیف منسٹر بھوپش بگھیل سے فون پر گذشتہ روز ہوئے بیجا پور ماؤنوازوں کے حملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ریاستی حکومت کو مرکز کی جانب سے ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ مسٹر شاہ نے مسٹر بگھیل کو فون کرکے ان سے بیجاپور میں ماؤ نوازوں کے واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیرداخلہ امیت شاہ آسام کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی واپس ہوئے اور چیف منسٹر چھتیس گڑھ سے بات چیت کی۔ بگھیل نے وزیر داخلہ کو بیجا پور میں ریاست اور مرکز کے حفاظتی دستوں اور ماؤ نوازوں کے مابین تصادم کی میدانی صورتحال سے واقف کرایا۔ انہوں نے فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی افواج کے حوصلے بلند ہیں اور ماؤ نواز تشدد کے خلاف یہ لڑائی ہم جیتیں گے ۔ شاہ نے چیف منسٹر کو بتایا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت مل کر یہ لڑائی جیتیں گے ۔