رانچی : جس رائفل کا استعمال کبھی امریکی فوج استعمال کرتی تھی، اب وہ رائفل نکسلیوں کے استعمال میں ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ رائفل نکسلیوں تک کیسے پہنچی؟ این آئی اے اس کا جواب تلاش کرے گی۔ درحقیقت دو دن پہلے جھارکھنڈ کے لاتیہا میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا تھا۔ اس انکاؤنٹر میں بی ایس ایف کا ڈپٹی کمانڈنٹ ہلاک ہواتھا، انکاؤنٹر کے بعد سرچ آپریشن میں پولیس نے نکسلیوں کے 8 ہتھیار برآمد کیے۔