دنتے واڑہ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ کے گیدم تھانہ علاقہ میں آج صبح نکسلیوں نے ایک بس اور اس میں سوار مسافروں کو نیچے اتارا اور بس کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کسولی واقع ایک پولیس کیمپ سے تقریبا ایک کلومیٹر دور نکسلیوں نے بس کو روکنے کے بعد اس میں سوار تمام مسافروں کو نیچے اترنے کے لئے کہا۔ کچھ دیر بعد جنگل سے اور بھی نکسلی موقع پر پہنچ گئے اور ڈیزل ٹینک توڑ کر آگ لگا دی۔ ساتھ ہی ڈرائیور کو نکسلیوں نے اس راستے پر بس نہ چلانے کی دھمکی دی۔ واقعہ کے وقت بس میں تقریبا 20 مسافر سوار تھے ۔