بیجاپور : چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں ایک جوان جو چھٹی پر تھا، نکسلیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا، جس کی جگدل پور میڈیکل کالج میں علاج کے دوران آج موت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق بیجاپور ضلع کے میرتور کا رہنے والا آشارم کڑتی، راجنادگاؤں ضلع میں ڈی آر جی میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا۔ چھٹی ملنے پر وہ میرتور اپنے گھر آیا تھا۔ جب جوان کل میرتور کے مندر پاڑہ پہنچا تو جوان کے پہنچنے کی اطلاع پر نکسلیوں کے اسمال ایکشن ٹیم کے ارکان پہلے ہی گھات لگا ئے بیتھے تھے ۔ جیسے ہی نکسلیوں نے جوان کو دیکھا، انہوں نے پیچھے سے اس کے سر پر جان لیوا حملہ کیا، جس کی وجہ سے جوان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔