نکولوز باسیلاشویلی نے دوسری مرتبہ خطاب جیت لیا

   

ہیمبرگ۔29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ہیمبرگ اوپن کے فیصلہ کن مقابلے میں جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی نے روس کے آندرے روبلیف کو 7-5،4-6 اور6-3 سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ اس ٹورنمنٹ پر اپنی حکمرانی قائم کردی۔نمبر چار سیڈ پلیئر نے اس ٹورنمنٹ میں لگاتار بارہواں مقابلہ جیت کر کیریئر کے تیسرے اے ٹی پی ٹور خطاب تک رسائی ممکن بنائی۔ سوئٹزرلینڈ میں کھیلے گئے سوئس اوپن کے فائنل میں اسپین کے البرٹ راموس ونولاس نے جرمنی کے کیڈرک مارسیل اسٹیبے کو 6-3 اور6-2 سے مات دے کر کیریئر کادوسرا اے ٹی پی خطاب جیت لیاجو اس سے پہلے 2016کے بسٹاڈ اوپن میں ٹرافی جیت سکے تھے۔ لیٹویا میں کھیلے گئے بالٹک اوپن کے فائنل میں مقامی کھلاڑی کی ٹاپ سیڈ پلیئراناستاسیا سیواسٹووا نے 26 سال کی عمر میں پہلا ڈبلیو ٹی اے فائنل کھیلنے والی پولش حریف کیٹرزینا کاوا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-5 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ کیا۔