نکڑ ڈرامہ دیکھنے والے 100 افراد کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔ منچریال ضلع کے چینور میں ایک نکڑ ڈرامہ میں شرکت کرنے کے بعد 100 افراد کورونا پازیٹیو ہوگئے ۔ اطلاعات کے بموجب تقریبا 150 افراد نے نکڑ ڈرامہ میں حصہ لیا تھا اور ان کے معائنے کروانے پر 100 افراد متاثر پائے گئے ۔ اتنی کثیر تعداد میں لوگوں کے کورونا متاثر ہونے کے بعد گاووں میں سنسنی پھیل گئی ۔