حیدرآباد ۔17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق جونیئر ورلڈ چمپیئن باکسر نکہت زرین نے وزیر کھیل کیرن ریجیجو کو خط لکھا ہے اور مطالبہ کیا ہے اگلے سال کے اولمپک کوالیفائرز کے لئے ہندوستانی اسکواڈ کا فیصلہ ہونے سے قبل ایم سی میری کوم کے خلاف ٹرائل باؤٹ فراہم کیا جائے۔میری کوم (51 کلوگرام) نے روس میں حال ہی میں اختتام پذیر چمپین شپ میں آٹھویں عالمی میڈل جیتا ہے۔ نکہت نے لکھا کہ کھیل کی اصل بنیاد فیئر پلے ہے اور اسے ہر بار اپنے آپ کو ثابت کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔ یہاں تک کہ اولمپک میں گولڈ میڈلجیتنے والوں کو بھی ملک کی نمائندگی کے لئے کوالیفائنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ اگر 23 مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والے مائیکل فیلپس کو اولمپکس کے لئے ہر مرتبہ کوالیفائی کرنا پڑا ، تو ہم میں سے باقی لوگوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔ حکام میری کوم کو حالیہ مظاہروں اور تجربات کی بنیاد پر اولمپک میں ہندوستان کی راست نمائندگی کا موقع فراہم کرنے کے حق میں ہے لیکن نکہت اپنی دعویداری پیش کرتے ہوئے میری کوم کا بھی ٹرائیل لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔