نکہت زرین نے ایک چمپئن کو شکست دی

   

استنبول۔ہندوستانی باکسر نکہت زرین کا باسفورس چمپئن شپ میں شاندار مظاہروں کا سلسلہ کوارٹر فائنل میں جاری رہا اور انہوں اے ایک اور چمپئن کھلاڑی کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔نکہت زرین نے قراغستان کی ناظم کیزبے کو 4-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے اور اس کامیابی کے ذریعہ تلنگانہ کی باکسر کو کم از کم برونز میڈل پکا ہوچکا ہے۔