نئی دہلی ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق جونیر عالمی چمپئن نکہت زرین نے یہاں 51 کیلو گرام زمرہ میں وومن باکسنگ ٹرائلز جوکہ آئندہ برس اولمپک میں رسائی کیلئے منعقد کئے جارہے ہیں، اس کے فائنل میں 6 مرتبہ کی عالمی چمپئن میری کوم سے مقابلہ ہوگا جیسا کہ آج دونوں نے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ میری کوم نے ریتو گریوال کو شکست دی جبکہ زرین نے حریف جیوتی گولیا کو شکست دی۔ بلغاریہ میں عالمی شہرت یافتہ ٹورنمنٹ اسٹینجا میموریل کے ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نکہت زرین نے اپنی حریف کو آسانی سے شکست دی۔ نکہت زرین جوکہ قومی چمپئن ہونے کے علاوہ یوتھ ورلڈ کی گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔ چند ہفتے قبل زرین اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے 6 مرتبہ کی عالمی چمپئن میری کوم کو باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے راست طور پر اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے نامزد کیا گیا تھا جس پر انہوں نے اولمپک کوالیفائر کیلئے انتخاب کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔