نکہت زرین ہی نہیں انعام واعزاز کے مستحق اوربھی بہت ہیں

   

شوٹر عابد علی خاں، کینان چینائی، آیوش بردرا راجو، مونیک بتولا، نوجوان شوٹر سری کانت دھنوش اہم نام

حیدرآباد (سیاست نیوز) عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں ہندوستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نظام آباد کی باکسر نکہت زرین کو اعزاز و انعام دینے میں ٹی آر ایس حکومت کی تساہل کو عوام نے سوشل میڈیا پر کافی تنقیدوںکا نشانہ بنایا تھا تاہم سنہری کامیابی کے کئی دنوں بعد تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر نے قومی باکسر کو 2 کروڑ روپئے کا انعام اور شہر حیدرآباد کے پرتعیش مقام پر اراضی فراہم کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔ نکہت زرین کی حوصلہ افزائی کے بعد تلنگانہ کے کئی اور کھلاڑیوںہیں کیوں کہ درجنوں ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے بین الاقوامی سطح پر سنہری فتوحات حاصل کی ہیںاور ملک کا نام روشن کیا لیکن ریاستی حکومت نے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ تلنگانہ کا ساری دنیا میں نام روشن کرنے والوں میں شوٹر عابد علی خاں، اسکیٹ مفدل زاہرا ریسوالا، شوٹرسورابی بھردواج، کینان چینائی، آیوش بردرا راجو، مونیک بتولا، نوجوان شوٹر سری کانت دھنوش قابل ذکر ہیں۔ جہاں تک عابد علی کا تعلق ہے اس 22 سالہ نشانے باز نے بین الاقوامی سطح پر نشانہ بازی میں ہندوستان اور تلنگانہ کا متعدد مرتبہ نام روشن کیا ہے۔ انھوں نے 2019 ء کے ایشین گیمز میں برونز میڈل حاصل کیا۔ علاوہ ازیں دیس مالا نے ورلڈ چمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ کینان کا جہاں تک تعلق ہے اس 31 سالہ کھلاڑی نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈل حاصل کئے ہیں۔ برازیل، ماسکو، بیلغرار، میونخ، بیجنگ اور دیگر کئی شہروں میں انھوں نے ملک کے لئے میڈلس حاصل کئے ہیں۔ ایوش نے ورلڈ چمپئن شپ میں برونز میڈل حاصل کیا۔ اس فہرست میں سری کانت بھی قابل ذکر ہیں جنھوں نے ورلڈ رینکنگ 10 میٹرس ایر رائفل میں 3 گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔شاندار فتوحات کے بعد ان تمام کھلاڑیوں کے علاوہ تلنگانہ عوام کی نظریں حکومت پر ٹکی ہوئی ہیںکہ کب ان کی باری آئے گی اور وہ حکومت کی جانب انعام و اکرام سے نوازے جائیں گے۔