ملک، ریاست تلنگانہ اور نظام آباد کا نام روشن، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام
نظام آباد ۔ استنبول،ترکی میں منعقدہ فلائی ویٹ فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹاماس کونکہت زرین نے شکست دے کر خواتین کی عالمی چمپئن شپ میں 52 کلوگرام کے زمرہ میں سونے کاتمغہ حاصل کرتے ہوئے ملک،قوم اور ریاست اور بالخصوص ضلع نظام آباد نام اونچا کردیااور نظام آباد کی عوام کو نکہت زرین پر فخر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کررہی ہے ۔صدر جمہوریہ رام ناتھ گویند، وزیر اعظم نریندر مودی ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو ، ضلع کے وزیر پرشانت ریڈی ، ضلع کے اراکین اسمبلی ، قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے نکہت زرین کو مبارکباد پیش کی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپئے نقد انعام دینے کا اعلان کیااور کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کھیل کو د کو فروغ دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ نظام آباد میں پلے گرائونڈ نہ ہونے کے باوجود باکسنگ کوچ صمصام الدین کی نگرانی میں نکہت زرین نے اپنی ابتدائی تربیت حاصل کی تھی ۔ عالمی سطح پر میڈلس حاصل ہونے تک نظام آباد میں رہتے ہوئے صمصام الدین کی نگرانی میں ہی اپنی تربیت کو جاری رکھا تھا بعدازاں انہوں نے حیدرآباد منتقل ہوکر 2011 ء میں ترکی میں جونیئر باکسنگ اور 2012-13 ء میں سریبیا ، بلزریا میں برائونز میڈل اور انڈر 19 میںگولڈ میڈلس ،2015 ء میں جیلندر آسام میں سینئرس ویمنس باکسنگ میں کامیابی اور اسی سال سری لنکا میں گولڈ میڈل ، 2016 ء میں سائوتھ ایشن فیڈریشن گیمس میں برائونز اور اسی سال ہریدوار میں منعقدہ ویمنس نیشنل میں برائونز میڈل ، 2018 ء میں سریبیا میں منعقدہ بلگریڈ س بین الاقوامی ٹورنمنٹ میں 56 کلو زمرہ میں گولڈ میڈل ، 2019 ء میں بلاری میں قومی مقابلوں میں میڈل ، اسی سال اوپن ٹورنمنٹ میں برائونز ،2019 ء میں تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشن ٹورنمنٹ میں برائونز ، جاپان میں منعقدہ ٹورنمنٹ میں برائونز ، تھائی لینڈ میں میڈل ،2019 ء میں بلزریا میں منعقدہ اور اٹالی میں منعقدہ کھیل میں گولڈ میڈل اور 2021 ء میں ٹوکیوں میں منعقدہ برائونز اور ایلیٹ باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل اور استنبول،ترکی میں منعقدہ فلائی ویٹ فائنل میںگولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے اور ترکی میں عالمی چمپئن شپ حاصل کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کردیا ۔ نکہت زرین کو ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، بی جے پی کے ریاستی نائب صدر لکشمی نارائنا کے علاوہ دیگر کئی افراد نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔