نگل اولمپکس میں کامیاب ہونے والے تیسرے ہندوستانی

   

ٹوکیو : ہندوستانی ٹینس اسٹار سمیت نگل نے یہاں مرد زمرے کے سنگلز کے پہلے مرحلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 25 برس میں اولمپک کا پہلا مقابلہ اپنے نام کرنے والے کھلاڑی بنے ہیں۔ نگل نے ٹوکیو اولمپکس کے ٹینس مقابلوں کے پہلے مرحلہ کے مقابلہ میں ڈینس اسٹومن کو 3 سیٹوں پر مشتمل سخت مقابلہ میں 6-4 ، 6-7(6) ، 6-4 سے شکست دی۔ دوسرے مرحلہ میں ان کا مقابلہ آسٹریلین اوپن کے فائنلسٹ اور عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز روس کے ڈینیل میڈی ویڈو سے ہوگا۔ واضح رہے ذیشان علی وہ پہلے کھلاڑی تھے جنھوں نے 1988 ء میں سیئول گیمز میں پیراگوے کے ویکٹو کیبالیرو کو شکست دی تھی جس کے بعد لینڈر پیس نے 1996 ء اٹلانٹا گیمز میں برازیل کے فرنانڈو ملیگینی کو شکست دی تھی جس کے بعد سے کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی اولمپکس کے پہلے مرحلہ کے سنگلز مقابلے میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔