باکو : نگورنو کاراباخ کے متنازعہ خطے میں آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے مابین تازہ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے گولہ باری کی اطلاع دی مگر مقامی انتظامیہ کا دعوی ٰہے کہ آذربائیجان کی افواج نے نگورنو کاراباخ کے مرکزی شہر پر بمباری کی۔ باکو حکومت نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔ ایک روز قبل آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردغان نے بھی کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس مسلح تنازعہ کے حل کے لیے امریکہ اور ترکی مل کر کام کر سکیں۔ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ ایرانی افراد آرمینیا اور آذربائیجان کی 2020 کی جنگ سرحد پر کھڑے دیکھ رہے ہیں اور اس ویڈیو کو 250000 مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو میں لوگ روسی زبان بول رہے ہیں اور ایک شخص کی کمر پر روس لکھا ہوا ہے۔
