تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان لڑائی علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں کر رہا ہے تاہم شام اور لیبیا سے جنگجوؤں کا نگورنو کاراباخ جانا ناقابل قبول ہے۔ پڑوسی ملکوں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دس روز سے جاری جھڑپوں میں عام شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ فریقین کی طرف سے شیلنگ اور میزائل داغنے کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
