حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : کانٹی ننٹل ہاسپٹلس کے زیر اہتمام آندھرا پردیش میں صحت کی سہولتوں کے انتظام کو عصری بنانے پر ایک ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ حالیہ نگہداشت صحت کی سہولتوں ( ناڈو ۔ نیڈو ) کو آندھرا پردیش میں عصریانہ پر توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے اس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ کانٹی ننٹل ہاسپٹلس کے چیرمین و مشیر حکومت آندھرا پردیش ڈاکٹر گرو این ریڈی نے کہا کہ مریض کا اطمینان ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اس ورکشاپ کو جی ایس نوین کمار آئی اے ایس نے بھی مخاطب کیا ۔ تقریبا 200 ڈاکٹرس ، نگہداشت صحت اور غیر نگہداشت صحت پیشہ ور افراد ریاست آندھرا پردیش سے اس ورکشاپ میں شریک تھے ۔۔