نہتے شہری نے سڈنی بیچ پر دہشت گرد کی گن چھین لی

,

   

43 سالہ احمد ال احمد کو بھی دو گولیاں لگیں، حالت خطرہ سے باہر
سڈنی۔14؍ڈسمبر ( ایجنسیز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں لے جایا گیا۔ آسٹریلیائی وزیراعظم انتھونی البانی نے واقعے کو ’صدمہ اور تکلیف دہ‘ قرار دیا۔بانڈی بیچ پر ایک غیر مسلح شخص نے فائرنگ کرنے والے ایک دہشت گرد کی بندوق چھین لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ صارفین کی جانب سے اسے ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔اس واقعہ کے بعد علاقہ میں افراتفری اور خوف و دہشت کا ماحول دیکھا گیا۔ تاہم ایک نہتے شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گرد سے بندوق چھین لی۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جان پر کھیل مسلح شخص کو قابو کرنے والا شہری کا نام احمد ال احمد ہے جو آسٹریلیا کے شہری ہیں اور ان کی عمر 43 سال ہے۔ یہ ساحل کے قریب پھل فروخت کرتے ہیں، ان کے دو بچے ہیں۔حملہ آور کو قابو کرنے کے دوران انہیں دو گولیاں لگیں جس کی وجہ سے زخمی ہوگئے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق گولیاں بازو پر لگیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دنیا بھر میں اس بہادر مسلم شہری کو ہیرو قرار دے کر اس کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔