نہرو، گاندھی نے سیاسی کوٹے کی مخالفت کی تھی: بی جے پی لیڈر

   

ممبئی۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا قانون ساز کونسل میں آج شور و غل کے مناظر دیکھنے میں آئے جب اپوزیشن لیڈر بی جے پی کے پراوین ڈاریکر نے دعوی کیا کہ پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی نے دستور ساز اسمبلی ہند کی گول میز میٹنگ کے دوران ایس سیز اور ایس ٹیز کو سیاسی ریزرویشن فراہم کرنے کی مخالفت کی تھی۔ ڈاریکر دستوری (126 ویں) ترمیمی بل پر ایوان بالا میں مخاطب تھے۔ یہ بل لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں مزید 10 سال تک ایس سی/ ایس ٹیز کو کوٹہ فراہم کرنے کی تجویز پیش کرتا ہے۔ اس بل کی قانون ساز اسمبلی اور کونسل دونوں نے آج خصوصی ایک روزہ سیشن میں توثیق کردی۔