نئی دہلی: اپوزیشن نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی جینتی کے موقع پر اتوار کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقد روایتی پروگرام میں راجیہ سبھا کے چیئرمین، لوک سبھا کے اسپیکر اور وزراء کی غیر حاضری پر حکومت پر تنقید کی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے دیگر لیڈران کے ساتھ نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی ،راجیہ سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ جے رام رمیش نے حکومت کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ جن کی تصویریں سینٹرل ہال میں لگائی گئی ہیں، ان کی یوم پیدائش منانے سے متعلق روایتی پروگرام میں کل ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا۔ لوک سبھا کے اسپیکر غیر حاضر رہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین غیر حاضر رہے۔ ایک بھی وزیر موجود نہیں تھا۔ کیا اس سے بدتر کوئی چیز ہو سکتی ہے؟۔رمیش کے ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس لیڈر ڈیرک اوبرائن نے بھی حکومت پر حملہ کیا۔برائن نے ٹویٹ کیاکہ مجھے اب کوئی حیران کن چیز نہیں لگتی۔ یہ حکومت پارلیمنٹ سمیت ہندوستان کے عظیم اداروں کو تباہ کر رہی ہے..