نہرو زوالوجیکل پارک میں جلد ہی کینگرو اور نیولے کی ایک قسم کے جانور کی منتقلی

   

حیدرآباد15جنوری(یواین آئی) حیدرآباد کے مشہور نہرو زوالوجیکل پارک میں جلد ہی کینگرو اور نیولے کی ایک قسم کا جانور لایا جائے گا۔ تا حال زو میں ایسے جانور نہیں ہیں۔ کینگرو کے دو جوڑی لائے جائیں گے ۔ کینگرو آسٹریلیا کی تہذیب کی علامت مانا جاتا ہے ۔ کینگرو اور اس نئے جانور کو لانے سے زو میں آنے کیلئے مزید افراد کو راغب کیا جاسکتا ہے ۔ 380 ایکر پر پھیلے زو میں 173 قسم کے جانور اور پرندے ہیں۔ جاپان کے یوکوہاما زوالوجیکل گارڈن سے جانوروں کے تبادلہ کے پروگرام کے تحت نہرو زوالوجیکل پارک کے حکام چار کینگروس حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جو توقع ہے کہ جاریہ سال گرما تک زو کو مل جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت ماحولیات، جنگلات و موسم تبدیلی اور سنٹرل زون اتھاریٹی سے اس سلسلہ میں اجازت کا انتظار ہے ۔ متعلقہ حکام سے اجازت ملنے کے بعد توقع ہے کہ گرما تک یہ کینگروس زو کو مل جائیں گے ۔