نہرو زوالوجیکل پارک میں سعودی عرب کا تحفہ ’ عبداللہ ‘ چیتا

,

   

حیدرآباد 17 ستمبر ( سیاست نیوز ) نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد میں ایک چیتا موجود ہے جو ایک دہے قبل سعودی عرب نے تحفہ میں دیا تھا ۔ سعودی عرب کے شہزادہ بندر بن سعود بن محمد السعود نے 2012 میں ایک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر افریقی ببر اور چیتا کے دو جوڑ کا تحفہ پیش کیا تھا ۔ یہ جانور زو کو 2013 میں نیشنل وائلڈ لائیف ریسرچ سنٹر سعودی عرب سے حاصل ہوئے تھے ۔ مادہ چیتا دو سال قبل مرگئی تھی جبکہ نر چیتا جس کا نام عبداللہ ہے اب بھی زو میں موجود ہے ۔ ہبہ نامی مادہ چیتا 2020 میں آٹھ سال کی عمر میں بیمار ہو کر مر گئی تھی ۔ آج 17 ستمبر کو نامیبیا سے آٹھ چیتے لا کر مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں چھوڑے گئے ۔ اس موقع پر نہرو زوالوجیکل پارک میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ ریلی تیجسوی ودیارانیہ اسکول جیڈی مٹلہ کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں 190 طلبا نے حصہ لیا ۔