سافٹ ویر کمپنی ملازمین کی شرکت
حیدرآباد۔8 ۔ جولائی (سیاست نیوز) سافٹ ویر کمپنی Dell میں نہرو زوالوجیکل پارک میں لرننگ لنکس فاؤنڈیشن کی مدد سے شجرکاری کا اہتمام کیا۔ زو حکام کی مدد سے تین ہزار سے زائد پودے لگائے گئے جو پھل ، پھول اور سایہ فراہم کرنے والے ہیں۔ نہرو زوالوجیکل پارک کے مختلف مقامات پر یہ شجرکاری کی گئی ۔ شریمتی کے شتیجا آئی ایف ایس کیوریٹرس نہرو زوالوجیکل پارک نے شجرکاری کا افتتاح کیا اور مظہر گارڈن علاقہ میں آم کا پودہ لگایا ۔ اس موقع پر ڈیل کمپنی کے سائیٹ ڈائرکٹر منی شام سندر ، مس دپیکا ایچ آر ڈائرکٹر اور مس لتا پراجکٹ لیڈ ڈیل کمپنی اور دوسرے موجود تھے۔ ڈیل کمپنی کے 350 سافٹ ویر ملازمین اور زو اسٹاف نے شجرکاری میں حصہ لیا جس میں آم ، جامن ، جام ، سپوٹا ، پپایا اور دیگر پودے لگائے گئے۔ کیوریٹر نے سافٹ ویر کمپنی کے اقدامات کی ستائش کی ۔ اس موقع پر بھوانی شنکر اسسٹنٹ کیوریٹر ، ستیش بابو اسسٹنٹ کیوریٹر ، شریمتی بھوما لکشمی دیوی کمار ڈپٹی آر او نہرو زوالوجیکل پارک ، شریمتی سروجا ڈپٹی آر او ، ناگ راجو ڈپٹی آر او، نائک گارڈن سپروائزر اور دیگر اسٹاف شامل ہیں۔