نہرو زوالوجیکل پارک میں مفقود ہونے والی نسل کے بندر کی نسل بڑھانے کا عزم

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 18 اگست (یو این آئی)شہر حیدرآبادکے نہرو زوالوجیکل پارک میں مفقود ہونے والی نسل کے بندر کی نسل بڑھانے کا کام انجام دیاجائے گا۔ناموافقت کے مسائل کی وجہ سے زو میں اس مفقود ہونے والی نسل کے بندر MACAQUESکے جوڑے کی نسل کی افزائش کا کام ناکام رہا۔زو کو چینئی کے ویندالور زو سے دو سالہ مادہ بندرنی حاصل ہوئی۔اس طرح کے انوکھے بندر ہندوستان کے مغربی گھاٹ میں پائے جاتے ہیں۔ان کے رہنے کے علاقوں میں کمی کے سبب ان کی تعداد ہر سال کم ہوتی جارہی ہے ۔جانوروں کے تبادلہ کے پروگرام کے حصہ کے طورپر ایسی ایک بندرنی وندالور زو سے حاصل ہوئی۔دیگر جو جانور نہرو زو پارک کو حاصل ہوئے ان میں نر اور مادہ دریائی گھوڑا،نیلگری لنگور کا ایک جوڑا،ایک جوڑا بھیڑیا شامل ہے جبکہ نہرو زو پارک نے نرگینڈا اور دو جوڑے ہرن وندالور زو کو بھیجے ۔تمام جانوروں کو ان کے انکلوژرس میں چھوڑنے سے پہلے خصوصی بلاک میں رکھا گیا جہاں ان کی طبی دیکھ بھال کی گئی۔جاریہ سال مارچ میں زو کو کولکتہ سے دو زراف حاصل ہوئے تھے ۔اس طرح حیدرآباد کے اس اہم زو میں زراف کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی۔