حیدرآباد ۔ کورونا وائرس کے باعث حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک کو بند کردیا گیا تھا ۔ 25مارچ سے بند زو کو 8 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ پانچ ماہ کے دوران زو کی دیکھ بھال میں چوکسی ، برتی گئی ہے ۔ زو کی اصل آمدنی ، ٹکٹ کی فروخت سے ہوتی ہے ۔ ہر ہفتہ ہزاروں افراد زو دیکھنے آتے ہیں ان سے 3 تا 4 لاکھ کی آمدنی ہوتی ہے جبکہ ہفتہ کے آخری دو دن ہفتہ اور اتوار کو عوام کی بڑی تعداد زو آتی ہے ان سے 10 لاکھ روپئے کی ٹکٹ فروخت ہوتے ہیں۔