نہرو زوالوجیکل پارک کے ٹکٹ اور دیگر تفریحات کی شرح میں اضافہ

   

انٹری ٹکٹ بڑوں کیلئے 100 اور بچوں کیلئے 50 روپئے کردیا گیا، یکم مارچ سے عمل آوری

حیدرآباد۔/25 فروری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے مشہور نہرو زوالوجیکل پارک میں ٹکٹوں اور دیگر تفریحات کی شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تلنگانہ زو اینڈ پارک اتھاریٹی کے 13 ویں گورننگ باڈی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اضافی شرحوں پر یکم مارچ سے عمل آوری کی جائے گی۔ زو پارک میں داخلہ کیلئے بڑوں کیلئے 100 روپئے اور بچوں کو 50 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ فوٹو کیمرہ کی اجازت کیلئے 150 روپئے جبکہ ویڈیو کیمرہ ( پروفیشنل ) کیلئے 2500 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ کمرشیل مووی فلموں کی تیاری کیلئے کیمرہ پر 10 ہزار روپئے چارج کئے جائیں گے۔ ٹرین میں سفر کیلئے بڑوں کو 80 روپئے اور بچوں کو 40 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ بیاٹری سے چلنے والی گاڑی کیلئے بڑوں کو 120 اور بچوں کو 70 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ سفاری پارک کی تفریح کیلئے سی این جی بس میں 20 منٹ کیلئے اے سی میں 150 اور نان اے سی میں 100 روپئے وصول کئے جائیں گے۔11 نشستی بیاٹری سے چلنے والی گاڑی کے 60 منٹ کی تفریح کیلئے 3000 روپئے، 14 نشستی بی او وی ایگزیکیٹو گاڑی کیلئے 4 ہزار روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ زو آنے والی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ سائیکل کیلئے 10 روپئے، بائیک 30 روپئے، آٹو 80 روپئے، کار یا جیپ گاڑی 100 روپئے، ٹیمپو یا طوفان گاڑی 150 روپئے، 21 نشستی منی بس 200 روپئے اور 21 سے زائد نشستوں والی بس کیلئے 300 روپئے پارکنگ فیس مقرر کی گئی ہے۔1