نہرو زوالوجیکل پارک 6 اکٹوبر سے کھل جائے گا

   

حیدرآباد۔ شہر کا نہرو زوالوجیکل پارک جو کورونا وائرس اور پھر لاک ڈاون کی وجہ سے 15 مارچ سے بند ہے 6 اکٹوبر سے دوبارہ کھول دیا جئایگا ۔ زوپارک کے حکام نے یہاں آنے والے سیاحوں ‘ زو کے ملازمین اور جانوروں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات بھی کئے ہیں۔ تمام سیاحوں کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ چہرے پر ماسک لگائیں اور تھرمل اسکریننگ کروائیں۔ اسکے علاوہ بخار والے سیاحوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ جسمانی فاصلے کے اصولوںکے مطابق ہی ٹکٹ کاونٹر پر قطار بنائی جائے گی ۔ ٹکٹ کاونٹر ‘ داخلہ ‘ اخراج ‘ ٹائلٹ وغیرہ جیسے مقامات پر سینیٹائزر رکھے جائیں گے ۔